قال فما خطبکم 27

 سورةالحدید مدنیة 57

رکوع 20

آیات 26 سے 29

ہم نے نوحؑ اور ابراہیمؑ کو بھیجا

اور

اُن دونوں کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی

پھر

اُن کی اولاد میں سے

کسی نے ہدایت اختیار کی

اور

بہت سے فاسق ہو گئے

اُن کے بعد ہم ن

پے درپے اپنے رسول بھیجے

اور

اُن سب کے بعد

عیسیٰ ابن مریم کو مبعوث کیا

اور

اُس کو انجیل دی

اور

جِن لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی

اُن کے دِلوں میں

ہم نے ترس اور رحم ڈال دیا

اور

رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کر لی

ہم نے اِسے اُن پر فرض نہیں کیا تھا

مگر

اللہ کی خوشنودی کی طلب میں

اُنھوں نے آپ ہی یہ بدعت نکالی

اور پھر

اس کی پابندی کرنے کا جو حق تھا

اِسے ادا نہ کیا

اُن میں سے جو لوگ ایمان لائے ہوئے تھے

اُن کا اجر ہم نےا ُن کو عطا کیا

مگر

اُن میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں

اے لوگو

جو ایمان لائے ہیں

اللہ سے ڈرو

اور

اُس کے رسول (محمدﷺ) پر ایمان لاؤ

اللہ تمہیں اپنی رحمت کا

دُہرا حصہ عطا فرمائے گا

اور

تمہیں وہ نور بخشے گا

جس کی روشنی میں تم چلو گے

اور

تمہارے قصور معاف کر دے گا

اللہ بڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے

(تم کو یہ روش اختیار کرنی چاہیے)

تاکہ

اہلِ کتاب کو معلوم ہو جاۓ

کہ

اللہ کے فضل پر

اُن کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے

اور

یہ کہ

اللہ کا فضل اُن کے اپنے ہی ہاتھ میں ہے

جِسے چاہتا ہے وہ عطافرماتا ہے

اور

اللہ بڑے فضل والا ہے