قد سمع اللہ 28

سورة المجادلة 58 مدنیة

رکوع 1

آیات 1 سے 6

ٌاللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اللہ نے سُن لی

اُس عورت کی بات

جو اپنے شوہر کے معاملے میں

تم سے تکرار کر رہی ہے

اور

اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے

اللہ تم دونوں کی گفتگو سُن رہا ہے

وہ سب کچھ

سننے اور دیکھنے والا ہے

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے

ظِہّار کرتے ہیں

اُن کی بیویاں اُن کی مائیں نہیں ہیں

اُن کی مائیں تو وہی ہیں

جنہوں نے ان کو جنا ہے

یہ لوگ ایک سخت ناپسندیدہ

اور

جھوٹی بات کہتے ہیں

اور

حقیقت یہ ہے

کہ

اللہ بڑا معاف کرنے والا

اور

درگزر فرمانے والا ہے

جو لوگ اپنی بیویوں سے ظِہّار کریں

پھر

اپنی اس بات سے رجوع کریں

جوانہوں نے کہی تھی

تو قبل اس کے کہ

دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں

ایک غلام آزاد کرنا ہوگا

اِس سے تم کو

نصیحت کی جاتی ہے

اور

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ اُس سے با خبر ہے

اور

جو شخص غلام نہ پائے

وہ

دو مہینے کے پے درپے روزے رکھّے

قبل

اس کے

کہ

دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں

اور

جو اس پر بھی قادر نہ ہو

وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھِلائے

یہ حُکم اسی لیے دیا جارہا ہے

کہ

تم اللہ اور اس کے رسولﷺ پر

ایمان لاؤ

یہ اللہ کی مُقّرر کی ہوئی حدیں ہیں

اور

کافروں کے لیے دردناک سزا ہے

جو لوگ

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی

مُخالفت کرتے ہیں

وہ اسی طرح ذلیل و خوار کر دیے جائیں گے

جس طرح ان سے پہلے کے لوگ

ذلیل و خوار کیے جا چکے ہیں

ہم نے صاف صاف

آیات نازل کر دی ہیں

اور

کافروں کے لیے ذلّت کا عذاب ہے

اُس دن یہ ( ذلّت کا عذاب ہونا ہے)

جب اللہ اِن سب کو

پھر سے زندہ کر کے اٹھائے گا

اور

انھیں بتا دے گا

وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں

وہ بھول گئے ہیں

مگر

اللہ نے ان کا سب کیا دھرا

گِن گِن کر محفوظ کر رکھّا ہے

اور

اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے