حٰم 26

سورُة ق مکیة 50

رکوع 16

آیات 16 سے 29

ہم نے انسان کو پیدا کیا

اور

اُس کے دل میں ابھرنے والے

وسوسوں کو ہم جانتے ہیں

ہم اُس کی رگِ گردن سے بھی

زیادہ اُس کے قریب ہیں

( اور یہ ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ )

دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے

ہر چیز ثبت کر رہے ہیں

کوئی لفظ اس کی زبان سے نہی نکلتا

جِسے محفوظ کر نے کے لئے

ایک حاضر باش نگران موجود نہ ہو

پھر

وہ موت کی جانکنی حق لےکر آپہنچی

یہ وہی چیز ہے

جِس سے تو بھاگتا تھا

اور

پھر

صُور پھونکا جائے گا

یہ ہے وہ دن

جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا

ہر شخص اس حال میں آگیا

کہ

اُس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے

اور

ایک گواہی دینے والا

اِس چیز کی طرف سے تو غفلت میں تھا

ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا

جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا

اور

آج تیری نگاہ خوب تیز ہے

اِس کے ساتھی نے عرض کیا

یہ جو میری سپردگی میں تھا

حاضر ہے

حکم دیا گیا

پھینک دو جہنم میں

ہرکّنےکافر کوجو حق سے عناد رکھتا تھا

خیر کو روکنے والا

اور

حد سے تجاوز کرنے والاتھا

شک میں پڑا ہواتھا

اور

اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو

اللہ بنائے بیٹھا تھا

ڈال دو اُسے سخت عذاب میں

اس کے ساتھی نے عرض کیا

خُداوند

میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا

بلکہ

یہ خود ہی پرلے درجے کی

گُمراہی میں پڑا ہوا تھا

جواب میں ارشاد ہوا

میرے حضور جھگڑا نہ کر

میں تم کو پہلے ہی انجامِ بد سے

خبردار کر چکا تھا

میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی

اور

میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں