حٰم 26

سورُة الحجٰرات مدنیة 49

رکوع 13

آیات 1سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ اور اُس کے رسولﷺ کے آگے

پیش قدمی نہ کرو

اور

اللہ سے ڈرو

اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اپنی آواز نبیﷺ کی آواز سے بُلند نہ کرو

اور

نہ نبیﷺ کے ساتھ اونچی آواز سے بات کرو

جس طرح تم آپس میں کرتے ہو

کہیں ایسا نہ ہو

کہ

تمہارا کیا کرایا سب غارت ہو جائے

اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

جو لوگ رسولﷺ اللہ کے حضور

بات کرتے ہوئے اپنی آواز پست رکھتے ہیں

وہ درحقیقت وہ لوگ ہیں

جِن کے دِلوں کو

اللہ نے تقویٰ کے لیے جانچ لیا ہے

اِن کے لئے مغفرت پے اور اجرِ عظیم

اے نبیﷺ

جو لوگ تمہیں حجروں کے باہر سے پُکارتے ہیں

اِن میں سے اکثر بے عقل ہیں

اگر

وہ تمہارے برآمد ہونے تک صبر کرتے

تو انھی کے لئے بہتر تھا

اللہ درگزر کرنے والا رحیم ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہ

اگر

کوئی فاسق تمہارے پاس خبر لے کر آئے

تو تحقیق کرلیا کرو

کہیں ایسا نہ ہو

کہ

تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو

اور

پھر

اپنے کیے پر پشیمان ہو

خوب جان رکھّو

تمہارے درمیان

اللہ کا رسولﷺ موجود ہے

اگر

وہ بہت سے معاملات میں

تمہاری بات مان لیا کرے

تو

تم خود ہی مشکلات میں مُبتلا ہو جاؤ

مگر

اللہ نے تم کو ایمان کی محّبت دی

اور

اس کو تمہارے لیے دلپسند بنادیا؟

اور

کُفر و فِسق اور نافرمانی سے تم کو متنفر کردیا

ایسے ہی لوگ

اللہ کے فضل واحسان سے راہِ راست رو ہیں

اور

اللہ علیم و حکیم ہے

اور

اگر

اہلِ ایمان میں سے

دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو

ان کے درمیان صُلح کرواؤ

پھر اگر

اِن میں سے ایک گروہ

دوسرے گروہ پر زیادتی کرے

تو زیادتی کرنے والے سے لڑو

یہاں تک کہ وہ

اللہ کےحُکم کی طرف پلٹ آئے

پھر اگر

وہ پلٹ آئے تو

ان کے درمیان صلح کرا دو

اور

انصاف کرو

کہ

اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں

لہٰذا

اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو

اور

اللہ سےڈرو

امیّد ہے

کہ

تم پر رحم کیا جائے گا