حٰم 26

سورُة الفتحُ ِ 48

رکوع12

آیات 27 سے29

فی ا لواقع

اللہ نے اپنے رسول ﷺکو

سچّا خواب دکھایا تھا

جو ٹھیک ٹھیک حق کے مُطابق تھا

انشاءاللہ

تم ضرور مسجدِ حرام میں

پورے امن کے ساتھ داخل ہوگے

اپنے سر مُنڈواؤ گے

اور

بال ترشواؤگے

اور

تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا

وہ اُس بات کو جانتا تھا

جِسے تم نہ جانتے تھے

اس لیے وہ خواب پُورا ہونے پہلے

اُس نے یہ قریبی فتح تم کو عطا فرما دی

وہ اللہ ہی ہے

جس نے اپنے رسولﷺ کو

ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا ہے

تا کہ

اُس کو پوری جنسِ دین کے ساتھ بھیجا ہے

٬ تا کہ

اُس کو پوری جنسِ دین کے ساتھ غالب کر دے

اور

اس حقیقت پر

اللہ کی گواہی کافی ہے

محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں

اور

جو لوگ اُن کے ساتھ ہیں

وہ کُفّار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں

تم جب دیکھو گے

انہیں رکوع و سجود اور اللہ کے فضل

اور

اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے

سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں

جِن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں

یہ ہے اُن کی صِفت توراة میں

اور

انجیل میں اُن کی مثال یوں دی گئی ہے

کہ گویا

ایک کھیتی ہے

جس نے پہلے کونپل نکالی

پھر اِس کو تقویت دی

پھر وہ گدرائی

پھر

اپنے تنے پر کھڑی ہوگئی

کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے

تا کہ

کُفّار اُن کے پھلنے ُپھولنے پر جلیں

اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں

اور

جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں

اللہ نے اِن سے مغفرت

اور

بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے