الیہ یرد 25

سورةالشوریٰ مکیة 42

رکوع 2

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ح ـ م

ع ـ س ـ ق

اسی طرح

اللہ غالب و حکیم تمہاری طرف

اور

تم سے پہلے گزرے ہوئے

(رسولوں ) کی طرف وحی کرتا رہا ہے

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی اسی کا ہے

وہ برتر اور عظیم ہے

قریب ہے کہ

آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں

فرشتے اپنے

ربّ کی تسبیح کر رہے ہیں

اور

زمین والوں کے حق میں

درگزر درخواستیں کیے جاتے ہیں

آگاہ رہو

حقیقت میں

اللہ غفورو رحیم ہی ہے

جِن لوگوں نے

اِس کو چھوڑ کر

اپنے کچھ دوسرے

سرپرست بنا رکھے ہیں

اللہ اُن پر نگران ہے

تم اُن کے حوالہ دار نہیں ہو

ہاں

اسی طرح اے نبیﷺ

یہ قرآنِ عربی ہم نے

تمہاری طرف وحی کیا ہے

تا کہ

تم بستیوں کے مرکز (شہرِمکّہ)

اور

اس کے گرد و پیش رہنے والوں کو خبردار کر دو

اور

جمع ہونے کے دِن سے ڈرا دو

جس کے آنے میں کوئی شک نہیں

ایک گِروہ کو جنت میں جانا ہے

اور

دوسرے گِروہ کو دوزخ میں

اگر

اللہ چاہتا تو سب کو

ایک ہی امّت بنادیتا

مگر

وہ جسے چاہتا ہے

اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے

اور

ظالموں کا نہ کوئی ولی ہے نہ مددگار

کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ )

انہوں نے

اِسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھّے ہیں

ولی تو

اللہ ہی ہے

وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے

اور

وہ ہر چیز پر قادر ہے