ومن یقنت 22

سورةالاحزاب مکیة 33

رکوع 6

آیات 69 سے 73

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

اُن لوگوں کی طرح نہ بن جا

جنہوں نے

موسٰیؑ کو اذیتیں دی تھیں

پھر

اللہ نے اُن کی بنائی ہوئی باتوں سے

اس کی برآت فرمائی

اور

وہ اللہ کے نزدیک باعزت تھا

اے ایمان لانے والو

اللہ سے ڈرو

اور

ٹھیک بات کیا کرو

اللہ تمہارے اعمال درست کردےگا

اور

تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا

جو شخص

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی

اطاعت کرے

اس نے بڑی کامیابی حاصل کی

ہم نےاس امانت کو

آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے

سامنے پیش کیا

تو

وہ اُسے اٹھانے کے لیے تیّار نہ ہوئے

اور

اس سے ڈر گئے

مگر

انسان نے اسے اٹھا لیا

بے شک

وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے

( اس بار امانت کا اٹھانے کا

لازمی نتیجہ ہے)

تا کہ

اللہ منافق مردوں اور عورتوں

اور

مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے

اور

مومن مردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے

اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے