امن خلق 20

سورة القصص مکیة 29

رکوع 12

آیات 83 سے 88

وہ آخرت کا گھر

تو ہم اُن لوگوں کے لیے

مخصوص کر دیں گے

جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے

اور

نہ فساد کرنا چاہتے ہیں

اور

انجام کی بھلائی متقین ہی کے لیے ہے

جو کوئی بھلائی لے کر آئے گا

اس کے لیے

اس سے بہتر بھلائی ہے

اور

جو بُرائی لے کر آئے

تو برائیاں کرنے والوں کو

ویسا ہی بدلہ ملے گا

جیسے عمل وہ کرتے تھے

اے نبیﷺ یقین جانو کہ

جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے

٬ وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو

پہنچانے والا ہے

ان لوگوں سے کہہ دو کہ

میرا خُدا خوب جانتا ہے

کہ

ہدایت لے کر کون آیا ہے

اور

کھلی گمراہی میں مُبتلا ہے

تم اس بات کے ہرگز امیداوار نہ تھے

کہ

تم پر کتاب نازل کی جائے گی

یہ تو محض

تمہارے ربّ کی مہربانی سے (تم پر نازل ہوئی ہے)

پس

تم کافروں کے مددگار نہ بنو

٬ اور

ایسا کبھی نہ ہونے پائے

کہ

اللہ کی آیات جب تم پر نازل ہوں

تو

کُفّار تمہیں اِن سے باز رکھیں

اپنے ربّ کی طرف دعوت دو

اور ہرگز

مشرکوں میں شامل نہ ہو

اور

اللہ کے سوا

کسی دوسرے کو معبود نہ پُکارو

اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے٬

ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے

سوائے اُس ذات کے

فرمانروائی اُسی کی ہے

اور

اسی کی طرف تم سب

پلٹائے جانے والے ہو