پارہ یعتذرون 11

التوبة مدنیة 9

رکوع 5

آیات 124 سے 129

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

جنگ کرو

اُن منکرینِ حق سے

جو تمہارے پاس ہیں

اور

چاہیے کہ

وہ تمہارے اندر سختی پائیں

اور جان لو کہ

اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

جب کوئی نئی سورت نازل ہوتی ہے

تو

اُن میں سے بعض لوگ

(مذاق کے طور پر مسلمانوں سے ) پوچھتے ہیں

کہ

کہو

تم میں سے

کس کے ایمان میں اس سے اضافہ ہوا ؟

جو لوگ ایمان لائے ہیں

ان کے ایمان میں تو

فی الواقع

(ہر نازل ہونے والی سورت نے) اضافہ ہی کیا ہے

اور

وہ اس سے دلشاد ہیں

البتہ

جن لوگوں کے دلوں کو

(نفاق کا) روگ لگا ہوا تھا

اُن کی سابقہ نجاست پر

(ہر نئی سورت نے) ایک

اور

نجاست کا اضافہ کر دیا

اور

وہ مرتے دم تک

کُفر ہی میں مبتلا رہے

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں

کہ

ہر سال

ایک یا دو مرتبہ

یہ آزمائش میں ڈالے جاتے ہیں

مگر

اس پر بھی نہ توبہ کرتے ہیں

اور

نہ کوئی سبق لیتے ہیں

جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے

تو

یہ لوگ آنکھوں ہی آنکھوں میں

ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں

کہ

کہیں

کوئی تم کو دیکھ تو نہیں رہا ہے

پھر

چُپکے سے نکل بھاگتے ہیں

اللہ نے اُن کے دل پھیر دیے ہیں

کیونکہ

یہ ناسمجھ لوگ ہیں

دیکھو

تم لوگوں کے پاس

ایک رسولﷺ آیا ہے

جو خود تم ہی میں سے ہے

تمہارا نقصان میں پڑنا

اِس پر شاق ہے

تمہاری فلاح کا وہ حریص ہے

ایمان لانے والوں کے لیے

وہ شفیق و رحیم ہے

اب اگر یہ لوگ تم سے

منہ پھیرتے ہیں تو

اے نبیﷺ اِن سے کہہ دو

کہ

میرے لیےبس

اللہ ہے

کوئی معبود نہیں ہے مگر وہ

اسی پر میں نے بھروسہ کیا

اور

وہ مالک ہے عرشِ عظیم کا