پارہ 10 واعلمو

سورة الانفال مدنیة 8

رکوع 2

آیات 45 سے 48

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

جب کسی گروہ سے تمہارا مقابلہ ہو

تو تم ثابت قدم رہو

اللہ کو کثرت سے یاد کرو

توقع ہے کہ

تمہیں کامیابی نصیب ہوگی

اور

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو

توقع ہے کہ

تمہیں کامیابی ہوگی

اور

آپس میں جھگڑو نہیں

ورنہ

تمہارے اندر کمزوری پیدا ہو جائے گی

اور

تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی

صبر سے کام لو

یقینا

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے

اور

اُن لوگوں کے سے رنگ ڈھنگ اختیار نہ کرو

جو اپنے گھروں سے اِتراتے

اور

لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے

اور

جن کی روش یہ ہے کہ

اللہ کے راستے سے روکتے ہیں

جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ

اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے

ذرا خیال کرو

اس وقت کا جب کہ

شیطان نے ان لوگوں کے کرتوت ان کی نگاہوں میں

خوشنما بنا کر دکھائے تھے

اور

کہا تھا

آج کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا

اور یہ کہ

میں تمہارے ساتھ ہوں

مگر

جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا

تو

وہ اُلٹےپاؤں پھر گیا

اور

کہنے لگا کہ

میرا تمہارا ساتھ نہیں ہے

میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں

جو کچھ تم لوگ نہیں دیکھتے

مجھے اللہ سے ڈر لگتا ہے

اور

اللہ بڑی سخت سزا دینے والا ہے