پارہ 9 قال الم

سورة الانفال مدنیة 8

آیات 38 سے40

اے نبیﷺ

ان کافروں سے کہو

کہ

اگر اب بھی باز آجائیں

تو جو کچھ پہلے ہو چکا ہے

اس سے درگزر کر لیا جائے گا

لیکن

اگر

یہ اُس پچھلی روش کا اعادہ کریں گے

تو

گزشتہ قوموں کے ساتھ جو کچھ ہو چکا ہے

وہ سب کو معلوم ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

ان کافروں سے جنگ کرو

یہاں تک کہ فتنہ باقی نہ رہے

اور دین پورا کا پورا اللہ کے لئے ہو جائے

پھر اگر

وہ فتنہ سے رک جائیں تو

ان کے اعمال کا دیکھنے والا

اللہ ہے

اور

اگر

وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ

اللہ تمہارا سرپرست ہے

اور

وہ بہترین حامی و مددگار ہے