پارہ 8ولواننا

سورة الاعراف مکیة 7

رکوع 8

آیات 1سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان نہایت رحم فرمانے والا ہے

ا ل م ص

یہ ایک کتاب ہے جو

تمہاری طرف نازل کی گئی ہے

پس

اے نبیﷺ

تمہارے دل میں اس سے کوئی جھجھک نہ ہو

اُس کے اتارنے کی غرض یہ ہے

کہ

تم اس کے ذریعے سے (منکرین کو ) ڈراؤ

اور

ایمان لانے والے لوگوں کو نصیحت ہو

لوگو

جو کچھ تمہارے

رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے

اُس کی پیروی کرو

اور

اپنے

رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو

مگر

تم نصیحت کم ہی مانتے ہو

کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو

ہم نے ہلاک کر دیا ہے

اُن پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا

یا

دن دیہاڑے ایسے وقت آیا جب کہ وہ آرام کر رہے تھے

اور

جب ہمارا عذاب اُن پر آگیا

تو

اُن کی زبان پر اس کے سوا کوئی صدا نہ تھی

کہ

واقعی ہم ظالم تھے

پس

یہ ضرور ہو کر رہناہے

کہ

ہم اُن لوگوں سے بازپُرس کریں

جن کی طرف ہم نے پیغمبر بھیجے ہیں

اور

پیغمبروں سے بھی پوچھیں

( کہ انہوں نے پیغام رسانی کا فرض کہاں تک انجام دیا

اور

انہیں اس کا کیا جواب ملا )

پھر ہم خود پورے علم کے ساتھ

سرگزشت اُن کے آگے پیش کردیں گے

آخر

ہم کہیں غائب تو نہیں تھے

اور

وزن اِس روز عین حق ہوگا

جن کے پلڑے بھاری ہوں گے

وہی فلاح پانے والے ہوں گے

اور

جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے

وہی اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے

کیونکہ

وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے رہے تھے

ہم نے تمہیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا

اور

تمہارے لئے یہاں سامانِ زینت فراہم کیا

مگر

تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو