پارہ 8

ولواننا

سورة الانعام مکیة

رکوع 7

آیات 155سے 165

اور

اسی طرح یہ کتاب ہم نے نازل کی ہے

ایک برکت والی کتاب

پس تم اس کی پیروی کرو

اور

تقویٰ کی روش اختیار کرو

بعید نہیں کہ

تم پر رحم کیا جائے

اب تم یہ نہیں کہہ سکتے

کہ

کتاب تو ہم سے پہلےکے

دو گروہوں کو دی گئی تھی

اور

ہم کو کچھ خبر نہ تھی

کہ

وہ کیا پڑھتے پڑھاتے تھے

اور

اب تم یہ بہانہ بھی نہیں کرسکتے

کہ

اگر ہم پر کتاب نازل کی گئی ہوتی

تو ہم اس سے زیادہ راست روا ثابت ہوتے

تمہارے پاس تمہارے

رب کی طرف سے ایک دلیل روشن

اور

ہدایت اور رحمت آگئی ہے

اب اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو

اللہ کی آیات کو جھٹلائے

اور

اُن سے منہ موڑے

جو لوگ ہماری آیات سے منہ موڑتے ہیں

انہیں اِس روگردانی کی پاداش میں

ہم بد ترین سزا دے کر رہیں گے

کیا اب لوگ اِس کے منتظر ہیں

کہ

اِن کے سامنے فرشتے آکھڑے ہوں

یا

تمہارا

رب خود آجائے

یا تمہارے

رب کی بعض صریحا نشانیاں نمودار ہو جائیں ؟

جس روز تمہارے

رب کی بعض مخصوص نشانیاں نمودار ہو جائیں گی

پھر کسی ایسے شخص کو

اُس کا ایمان کچھ فائدہ نہ دے گا

وہ پہلےایمان نہ لایا ہو

یا جس نے

اپنے ایمان میں کوئی بھلائی نہ کمائی ہو

اے نبیﷺ

ان سے کہہ دو کہ اچھا تم انتظار کرو

ہم بھی انتظار کرتے ہیں

جِن لوگوں نے اپنے

دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے

ٌ یقینا

اِن سے تمہارا کچھ واسطہ نہیں

ٌاُن کا معاملہ تو

اللہ کے سپرد ہے

وہی اُن کو بتائے گا

انہوں نے کیا کچھ کیا ہے

جو

اللہ کے حضور نیکی لے کر آئے گا

اُس کے لئے دس گُنا اجر ہے

اور

جو بدی لے کر آئے گا

اُس کو اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا

جتنا اُس نے قصور کیا ہے

اور

کسی پر ظلم نہ کیا جائے

اے نبیﷺ کہو میرے

رب نے بالیقین

مجھے سیدھا راستہ دکھایا ہے

بالکل ٹھیک دین

جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں

ابراہیمؑ کا طریقہ جسے یکسو ہو کر

اُس نے اختیار کیا تھا

اور

وہ مشرکوں میں سے نہ تھا

کہو

میری نماز میرے تمام مراسم عبودیت

میرا جینا

اور

میرا مرنا سب کچھ

اللہ رب العالمین کے لئے ہے

جس کا کوئی شریک نہیں

اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے

اور

سب سے پہلے

سرِ اطاعت جھکانے والا میں ہوں

کہو

کیا میں

اللہ کے سِوا کوئی اور رب تلاش کروں

حالانکہ

وہی ہر چیز کا رب ہے ؟

ہر شخص جو کچھ کماتا ہے

اس کا ذمہ دار وہ خود ہے

کوئی بوجھ اٹھانے والا

دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاتا

پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے

اُس وقت وہ تمہارے اختلافات کی

حقیقت تم پے کھول دے گا

وہی ہے جس نے تم کو زمین کا خلیفہ بنایا

اور

ٌتم میں سے بعض کو بعض کے مقابلے میں

زیادہ بلند درجے دیے

تا کہ

جو کچھ تم کو دیا ہے

اُس میں تمہاری آزمائش کرے

بے شک تمہارا

رب سزا دینے میں بھی بہت تیز ہے

اور

بہت درگزر کرنے والا

اور

رحم فرمانےوالا بھی ہے