|
رب زدنی علما
مؤلف
شاہ بانو میر
"" استاد بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ بنا دیتا ہے ""
""میری یہ عاجزانہ سی کوشش محترمہ پیاری استاذہ آمنہ زمرد صاحبہ کے نام ""
سال ہا سال سے جس خزانے کی تلاش میں بھٹک رہی تھی
اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان کی وساطت سے مجھ پر قرآن کا ""فرقان"" واضح کیا
ان کی شبانہ روز محنت شاقہ نے مجھے اس وسیع و عریض دینی سلطنت سے متعارف کروا دیا
وہ عظیم الشان سلطنت جس کی وسعت کی کوئی حد ہے نہ حساب
البقرہ 269
""اللہ بڑا فراخ دست اور دانا ہے جس کو چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے
اور
جس کو حکمت ملی اُسے حقیقت میں بڑی دولت مل گئی
اِن باتوں سے صرف وہی لوگ سبق لیتے ہیں جو دانش مند ہیں""
قرآن کو سہل انداز میں سمجھنے کیلئے پیارے نبی کی حدیث کے انمول خزانے ان کی وساطت سے ملے
انشاءاللہ
بیش قیمت علمی موتی علم کے اس گہرے سمندر سے حاصل کر کے اس سمندر کی سطح آب پر لانے ہیں
ان کی روشنی سے عقل پر موجود دبیز لاعلمی کے پردے ہٹا کر اصل منزل ""آخرت "" کا شعور پہنچانا ہے
اخلاص سے کوشش کرنی ہے
بچنا ہے اور دوسروں کو بچانا ہے
ممنون و مشکور ہوں آپکی اخلاص پر مبنی دینی تعلیم کیلئے
اللہ پاک کی خاص رحمت سکینت عافیت میں ہمیشہ رہیں
آمین
درج ذیل لنک پر کلک کیجیے اور مطلوبہ نمبر کی حدیث کو پڑہیں
تعارف 4
براہ راست موضوع پڑہنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے
صفحہ 98تک نماز کا ٹاپک مکمل کر دیا گیا ہے