پارہ4 لن تنالو

سورة النساء (مدنیہ )

رکوع 14

آیات 15سے22

تمہاری عورتوں میں سے جو

بد کاری کی مرتکب ہوں

اُن پر اپنے میں سے

چار آدمیوں کی گواہی لو

اور

اگر

چار آدمی گواہی دے دیں

تو

اُن کو گھروں میں بند رکھو

یہاں تک کہ

انہیں موت آجائے

یا

اللہ اُن کیلیۓ کوئی راستہ نکال دے

اور

تم میں جواس فعل کا ارتکاب کرے

اُن دونوں کو تکلیف دو

پھراگر

وہ توبہ کریں

اور

اپنی اصلاح کر لیں تو انہیں چھوڑ دو

کہ

اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا

اور

رحم فرمانے والا ہے

ہاں یہ جان لو

کہ

اللہ پر توبہ کی قبولیت کا حق

انہی لوگوں کیلیۓ ہے

جو نادانی کی وجہ سے

کوئی برا فعل کر گزرتے ہیں

اور

اُس کے بعد جلد ہی توبہ کر لیتے ہیں

ایسے لوگوں پر

اللہ اپنی نظرِ عنایت سے پھر متوجہ ہو جاتا ہے

اور

اللہ ساری باتوں کی خبر رکھنے والا

حکیم و دانا ہے

مگر

توبہ اُن لوگوں کیلیۓ نہیں ہے

جو برے کام کئے چلے جاتے ہیں

یہاں تک

کہ

جب اُن میں سے موت کا وقت آجاتا ہے

اُس وقت وہ کہتا ہے

کہ

اب میں نے توبہ کی

اور

اسی طرح توبہ

اُن لوگوں کیلئے بھی نہیں ہے

جو مرتے دم تک کافر رہے

ایسے لوگوں کیلئے تو

ہم نے دردناک سزا تیار کر رکھی ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

تمہارے لئے یہ حلال نہیں ہے

زبردستی عورتوں کے وارث بن بیٹھو

اور

نہ یہ حلال ہے

کہ

انہیں تنگ کر کے

اُس مہر کا کچھ حصہ اڑا لینے کی کوشش کرو

جو تم انہیں دے چکے ہو

ہاں اگر

وہ کسی صریحا بد چلنی کی مرتکب ہو

( تو ضرور تمہیں تنگ کرنے کا حق ہے )

اُن کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی بسر کرو

اگر وہ تمہیں

نا پسند ہوں تو ہو سکتا ہے

کہ

ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو

مگر

اللہ نے اُسی میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو

اور

اگر

تم ایک بیوی کی جگہہ

دوسری بیوی لے آنے گا ارادہ ہی کر لو

تو

خواہ تم نے

اُسے ڈھیر سا مال ہی کیوں نہ دیا ہو

اُس میں سے کچھ واپس نہ لینا

کیا تم اُسے بہتان لگا کر

اور

صریحا ظلم کر کے واپس لو گے؟

اور

آخر

تم اُسےکس طرح لے لو گے

جبکہ

تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہو چکے ہو

اور

وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہے؟

اور

جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہوں

اُن سے ہرگز نکاح نہ کرو

مگر

جو پہلے ہو چکا سو ہو چکا

درحقیقت

یہ ایک بے حیائی کا فعل ہے

نا پسندیدہ ہے اور بُرا چلن ہے

پارہ 4 لن تنالو

النساء (مدنیہ )

آیات 23 سے25

تم پر حرام کی گئی

تمہاری مائیں بیٹیاں بہنیں

پھوپھیاں خالائیں بھتیجیاں بھانجیاں

اور

تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہو

اور

تمہاری دودھ شریک بہنیں

اور

تمہاری بیویوں کی مائیں

اور

تمہاری بیویوں کی لڑکیاں

جنہوں نے تمہاری گودوں میں پرورش پائی ہے

اُن بیویوں کی لڑکیاں

جن سے تمہارا تعلق زن و شو ہو چکا ہو

ورنہ

اگر

( صرف نکاح ہوا ہو ) تعلق زن و شو نہ ہوا ہو

تو

(انہیں چھوڑ کر

اُن کی لڑکیوں سے نکاح کر لینے میں

تم پر کوئی مواخذہ نہیں ہے )

اور

تمہارے اِن بیٹوں کی بیویاں

جو تمہارے صُلب سے ہوں

کہ

اور

یہ بھی تم پر حرام کیا گیا ہے

ایک نکاح میں دو بہنوں کو جمع کرو

مگر

جو پہلے ہو گیا سو ہو گیا

اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے