حٰم 26

سورُة الفتحُ ِ 48

رکوع11

آیات 18سے 26

اللہ مومنو سے خوش ہوگیا

جب وہ درخت کے نیچے

تم سے بیعت کر رہے تھے

اُن کے دِلوں کا حال اُس کو معلوم تھا

اس لیے اُس نے ان پر سکینت فرمائی

ان کو انعام میں قریی فتح بخشی

اور

بہت سا مالِ غنیمت انہیں عطا کردیا

جِسے وہ عنقریب حاصل کریں گے

اللہ زبردست اور حکیم ہے

اللہ تم سے بکثرت اموالِ غنیمت کا وعدہ کرتا ہے

جنہیں تم حاصل کروگ

فوری طور پر تو یہ فتح اُس نے تمہیں عطا کر دی

اور

لوگوں کے ہاتھ تمہارے خِلاف اٹھنے سے روک دیے

تا کہ

یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے

اور

اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے

اس کے علاوہ

دوسری اور غنیمتوں کا بھی وہ تم سےوعدہ کرتا ہے

جِن پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے ہو

اور

اللہ نےا ن کو گھیر رکھا ہے

اللہ ہر چیز پر قادر ہے

یہ کافر لوگ

اگر اس وقت تم سے لڑ گئے ہوتے

تو یقینا پیٹھ پھیر جاتے

اور

کوئی حامی ومددگار نہ پاتے

یہ اللہ کی سنت ہے

جو پہلے سے چلی آ رہی ہے

اور

تم اللہ کی سُنّت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے

وہی ہے جس نے مکہ کی وادی میں

اُن کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ اُن سے روک دیے

حالانکہ

وہ اُن پر تمہیں غلبہ عطا کر چکا تھا

اور

جو کچھ تم کر رہے تھے اللہ ا ُسے دیکھ رہا تھا

وہی لوگ تو ہیں جنہوں نے کُفر کیا

اور

تم کو مسجدِ حرام سے روکا

اور

""ہدی"" کےا ونٹوں کو

اُن کی قربانی کی جگہہ نہ پہنچنے دیا

اور

دینِ حق کے ساتھ بھیجا ہے

تا کہ

اس کو پوری جنس سے دین پر غالب کر دے

اور

اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے

محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں

اور

جو لوگ ان کے ساتھ ہیں

وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں

تم جب دیکھو گے

انہیں رکوع و سجود اور اللہ کے فضل

اور

اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے

سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں

جن سے وہ الگ پہچانے جاتے ہیں

اگر

(مکہ میں) ایسے مومن مرد و عورت موجود نہ ہوتے

جنہیں تم نہیں جانتے

اور

یہ خطرہ نہ ہوتا کہ نادانستگی میں

تم انہیں پامال کر دوگے

اور

اِس سے تم پر حرف آئے گا

( تو جنگ نہ روکی جاتی روکی وہ اس لئے گئی )

ٌ تاکہ

اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرے

وہ مومن الگ ہو گئے ہوتے

تو (اہلِ مکّہ سے ) جو کافر تھے

ان کو ہم ضرور سخت سزا دیتے

( یہی وجہ ہے کہ)

جب ان کافروں نے اپنے دلوں میں

جاہلانہ حمیّت بٹھا لی

تو

اللہ نےا پنے رسولﷺ اور مومنوں پر

سکینت نازل فرمائی

اور

مومنوں کو تقویٰ کی بات کا پابند رکھّا

کہ

وہی اس کے زیادہ حقدار اور اُس کے اہل تھے

اللہ ہر چیز کا علم رکھتا