اقترب للناس 17
سورة الانبیاء 21
رکوع 6
آیات 76 سے 93
اور
یہی نعمت ہم نے نوحؑ کودی
یاد کرو
جب کہ
ان سب سے پہلے
اُس نے ہمیں پُکارا تھا
ہم نے اس کی دعا قبول کی
اور
اسے اور اس کے گھر والوں کو
کربِ عظیم سے نجات دی
اور
اس قوم کے مقابلے میں
اس کی مدد کی
جس نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا
وہ بڑے بُرے لوگ تھے
پس ہم نے ان سب کو غرق کر دیا تھا
اور
اسی نعمت سے ہم نے
داؤدؑ و سلیمانؑ کو سرفراز کیا
یاد کرو
وہ موقعہ
جبکہ
دونوں ایک کھیت کے
مقدمے میں فیصلہ کر رہے تھے
جس میں رات کے وقت
دوسرے لوگوں کی
بکریاں پھیل گئی تھیں
اور
ہم اُن کی عدالت خود دیکھ رہے تھے
اُس وقت ہم نے
صحیح فیصلہ سلیمانؑ کو سمجھا دیا
حالانکہ
حُکم اور عِلم ہم نے
دونوں ہی کو عطا کیا تھا
داؤد ؑ کے ساتھ ہم نے پہاڑوں
اور
پرندوں کو مسّخر کر دیا تھا
جو تسبیح کرتے تھے
اِس فعل کے کرنے والےہم ہی تھے
اور
ہم نے اس کو تمہارے فائدے کے لئے
زرّہ بنانے کی صنعت سکھا دی تھی
تا کہ تم کو
ایک دوسرے کی مار سے بچائے
پھر
کیا تم شکرگزار ہو؟
اور
سلیمانؑ کے لیے ہم نے
تیز ہوا کو مسخّر کر دیا تھا
جو اس کے حُکم سے
اُس سرزمین کی طرف چلتی تھی
جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں
ہم ہر چیز کا علم رکھنے والے تھے
اور
شیاطین میں سے ہم نے
ایسے بہت سوں کو
اس کا تابع بنا دیا تھا
جو اس کے لئے
غوطے لگاتے
اور
اس کے سوا دوسرے کام کرتے تھے
ان سب کے نگران ہم ہی تھے٬
اور
(یہی ہوشمندی اور حکم و علم کی نعمت)
ہم نے ایوبؑ کو دی تھی
یاد کرو جب کہ
اس نےاپنے ربّ کو پُکارا
کہ
مجھے بیماری لگ گئی ہے
اور
تو ارحم الرٰحمین ہے
ہم نے اس کی دعا قبول کی
اور
جو تکلیف اُس کودور کر دیا
اور
صرف اس کے اہل وعیال ہی
اس کو نہیں دیے
بلکہ
ان کے ساتھ اتنے ہی اور دیے
اپنی خاص رحمت کے طور پر
اور
اس لیے کہ
یہ ایک سبق ہو
اور
عبادت گزاروں کے لیے
اور
یہی نعمت اسمعٰیلؑ اور ادریسؑ
اور
ذوالکفلؑ کو دی
کہ
یہ سب صابر لوگ تھے
اور
ان کو ہم نے
اپنی رحمت میں داخل کیا
کہ
وہ صالحوں میں سے تھے
اور
مچھلی والے کو بھی
ہم نے نوازا
یاد کرو
جب کہ
وہ بگڑ کر چلا گیا تھا
اور
سمجھا تھا کہ
ہم اس پر گرفت نہ کریں گے
آخر کو اِس نے تاریکیوں میں سے پُکارا
نہیں ہے کوئی اللہ مگر تو
پاک ہے تیری ذات
بے شک
میں نے قصور کیا تھا
تب ہم نے اس کی دعا قبول کی
اور
غم سے اس کو نجات بخشی
اور
اس طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے تھے
(زکّریاؑکو بھی یاد کریں )
جب زکرّیا نے اپنے ربّ کو پُکارا
کہ
اے پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ
اور
بہترین وارث تو ہی ہے
پس
ہم نے اس کی دعا قبول کی
اور
اسے یحیٰیؑ عطا کیا
اور
اس کی بیوی کو اس کے لیے درست کر دیا
یہ لوگ نیکی کے کاموں میں
دوڑ دھوپ کرتے تھے
اور
ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پُکارتے تھے
اور
ہمارے آگے جھکے ہوئے تھے
اور
وہ خاتون جس نے
اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی
ہم نے اس کے اندر
اپنی روح سے پھونکا
اور
اُسے اور
اس کے بیٹے کو
دنیا بھر کے لئے نشانی بنا دیا
یہ تمہاری امت حقیقت میں
ایک ہی امت ہے
اور
میں تمہارا ربّ ہوں
پس تم میری عبادت کرو
مگر
( یہ لوگوں کی کارستانی ہے)
انہوں نے آپس میں
دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
اور
سب کو ہماری طرف پلٹنا ہے