پارہ 16 قال الم

سورةُ مریم مکیةُ 19

رکوع 6

آیات 41سے 50

اور

اس کتاب میں

ابرہیمؑ کا قصہ بیان کرو

بے شک

وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبیؑ تھا

(انہیں ذرا اس موقعے کی یاد دلاؤ )

جب کہ

اس نے اپنے باپ سے کہا

کہ

اباّ جان آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں

جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں

اور

نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟

اباّ جان میرے پاس ایک ایسا علم آیا ہے

جو آپ کے پاس نہیں آیا

آپ میرے پیچھے چلیں

میں آپکو سیدھا راستہ بتاؤں گا

اباّ جان آپ شیطان کی بندگی نہ کریں

شیطان تو رحمٰن کا نافرماں ہے

اباّ جان

مجھے ڈر ہے کہ

آپ کہیں رحمٰن کے عذاب میں

مبتلا نہ ہو جائیں

اور

شیطان کے ساتھی بن کر رہیں

باپ نے کہا

ابراہیمؑ کیا تو میرے

معبودوں سے پھِر گیا ہے؟

اگر تو باز نہ آیا

تو میں تجھے

سنگسار کر دوں گا

بس تو ہمیشہ کے لئے

مجھ سے الگ ہو جا

ابراہیمؑ نے کہا

سلام ہے آپ کو

میں اپنے ربّ سے

آپ کے لیے دعا کروں گا

آپکو معاف کر دے

میرا ربّ مجھ پر

بڑا ہی مہربان ہے

میں آپ لوگوں کو

بھی چھوڑتا ہو

اور

اُن ہستیوں کو بھی

جنہیں

آپ اللہ کو چھوڑ کر

پُکارا کرتے ہیں

میں تو اپنے ربّ ہی کو پُکاروں گا

امید ہے کہ

میں اپنے ربّ کو پُکار کر

نامراد نہ رہوں گا

پس

جب وہ اُن لوگوں سے

اور

ان کے معبودانِ

غیر اللہ سے جُداہوگیا

تو ہم نے اس کو

اسحٰقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی

اور

ہر ایک کو نبی بنایا

اور

ٌان کو اپنی رحمت سے نوازا

اور

ان کو سچی ناموری عطا کی