پارہ یعتذرون 11
التوبة مدنیة 9
رکوع 4
آیات 119 سے 122
اے لوگو جو ایمان لائے ہو
اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو
مدینے کے باشندوں
اور
گردو نواح کے بدیوں کو یہ ہرگز زیبا نہ تھا
کہ
اللہ کے رسولﷺ کو چھوڑ کر گھر بیٹھے رہتے
اور
اس کی طرف سے بے پرواہ ہو کر
اپنے نفس کی فکر میں لگ جاتے٬
اس لئے کہ
ایسا کبھی نہ ہوگا کہ
اللہ کی راہ میں
بھوک پیاس اور جسمانی مشقت کی کوئی تکلیف وہ جھیلیں
اور
منکرینِ حق کو جو راہ ناگوار ہے
اُس پر کوئی قدم وہ اٹھائیں
اور
کسی دشمن سے
( عداوت حق کا ) کوئی انتقام وہ لیں
اور
اس کے بدلے میں
ان کے حق میں عملِ صالح نہ لکھا جائے
یقینا
اللہ کے ہاں
محسنوں کا حق الخدمت مارا نہیں جاتا ہے
اس طرح یہ بھی کبھی نہ ہوگا
کہ
وہ (راہِ خُدامیں ) تھوڑا یا بہت کوئی خرچ اٹھائیں
اور
اور
(سعی وجہاد میں ) کوئی وادی وہ پار کریں
اور
ان کے حق میں اسےلکھ نہ لیا جائے
تا کہ
اللہ اُن کے اِس اچھے کارنامے کا صِلہ انہیں عطا کرے
اور
یہ کچھ ضروری نہ تھا
کہ
اہلِ ایمان سارے کے سارے ہی نکل کھڑے ہوتے
مگر
ایسا کیوں نہ ہوا کہ
ان کی آبادی کے ہر حصہ میں سے کچھ لوگ نکل کر آتے
اور
دین کی سمجھ پیدا کرتے
اور
واپس جا کر اپنے علاقےکے باشندوں کو خبردار کرتے
تاکہ
وہ (غیر مسلمانہ روش سے) پرہیز کرتے