پارہ 10 واعلمو

سورة الانفال مدنیة 8

رکوع 1

آیات 41 سے 44

اور

تمہیں معلوم ہو کہ جو کچھ

مالِ غنیمت تم نے حاصل کیا ہے

اُس کا پانچواں حصہ

اللہ اور اُس کے رسولﷺ

اور

رشتے داروں اور یتیموں

اور

مسکینوں اور مسافروں کے لیے ہے

اگر تم ایمان لائے ہو

اللہ پر اس چیز پر جو فیصلے کے روز

یعنی دونوں فوجوں کی مڈبھیڑ کے دن

ہم نے اپنے بندے پر نازل کی تھی

( تو یہ حصہ بخوشی ادا کرو)، اللہ ہر چیز پر قادر ہے

یاد کرو

وہ وقت جب تم وادی کےاس جانب تھے

اور

ٌوہ دوسری طرف پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے

اور

قافلہ تم سے نیچے (ساحل) کی طرف تھا

اگر

کہیں پہلے سے تمہارے

اور

ان کے درمیان مقابلہ کی قرار داد ہو چکی ہوتی

تو تم ضرور

اس موقع پے پہلو تہی کر جاتے

لیکن

جو کچھ پیش آیا

وہ اس لیے تھا کہ

جس بات کا فیصلہ

اللہ کر چکا تھا اُسے ظہور میں لے آئے

تا کہ

جسے ہلاک ہونا ہے

وہ دلیل روشن کے ساتھ ہلاک ہو

اور

جسے زندہ رہنا ہے

وہ دلیل روشن کے ساتھ زندہ رہے

یقینا

خُدا سننے اور جاننے والا ہے

اور

یاد کرو وہ وقت جب کہ

اے نبیﷺ

اللہ ان کو تمہارے خواب میں تھوڑا دکھا رہا تھا

اگر

کہیں وہ تمہیں ان کی تعداد زیادہ دکھا دیتا

تو ضرور تم لوگ ہمت ہار جاتے

اور

لڑائی کے معاملے میں جھگڑا شروع کر دیتے

لیکن

اللہ ہی نے اس سے تمہیں بچایا

یقینا

وہ سینوں کا حال تک جانتا ہے

اور

یاد کرو

جب مقابلے کے وقت

اللہ نے تم کو لوگوں کی نگاہوں میں

دشمنوں کوتھوڑا دکھایا

اور

اُن کی نگاہوں میں تمہیں کم کر کے پیش کیا

اور

تا کہ

جو بات ہونی تھی اسے

اللہ ظہور میں لے آئے

اور

ٌآخر کار سارے معاملات

اللہ ہی کی طرف رجوع ہوتے ہیں