پارہ 9 قال الملا

سورة الانفال مدنیة 8

رکوع 17

آیات 20 سے 28

اے لوگوجو ایمان لائے ہو

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو

حکم سننے کے بعد اس کی سرتابی نہ کرو

اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ

جنہوں نے کہا

کہ

٬٬ ہم نے سنا

حالانکہ

وہ نہیں سنتےِ

یقینا

اللہ کے نزدیک بد ترین قسم کے جانور

وہ بہرے گونگے لوگ ہیں

جو عقل سے کام نہیں لیتے

اگر

اللہ کو معلوم ہوتا کہ

ان میں کچھ بھی بھلائی ہے

تو

وہ ضرور انہیں سننے کی توفیق دیتا

( لیکن بھلائی کے بغیر)

اگر وہ ان کو سنوارتا تو

وہ بے رُخی کے ساتھ منہ پھیر جاتے

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی پُکار پر

لبیک کہو

جب کہ

رسولﷺ تمہیں اِس چیز کی طرف بلائے ہیں

جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے

اور جان رکھو کہ

اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان میں حائل ہے

اور

اِسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

اور

بچواس فتنے سے

جس کی شامت مخصوص طور پر

صرف اُنہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی

جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو

اور

جان رکھو کہ

اللہ سخت سزا دینے والا ہے

یاد کرو وہ وقت جب کہ

تم تھوڑے تھے

زمین میں تم کو بے زور سمجھا جاتا تھا

تم ڈرتے رہتے تھے

کہ کہیں

لوگ تمہیں مِٹا نہ دیں

پھر

اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کردی

اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے

اور

تمہیں اچھا رزق پہنچایا

شائد کہ

تم شکر گزار بنو

اے لوگو جو ایمان لائے ہو جانتے بوجھتے

اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ خیانت نہ کرو

اپنی امانتوں میں غداری کے مرتکب نہ ہو

اور

جان رکھو کہ

تمہارے مال اور تمہاری اولاد

حقیقت میں سامانِ آزمائش ہیں

اور

اللہ کے پاس اجر دینے کے لئے بہت کچھ ہے