پارہ 7
و اذاسمعوا
سورة المائدة مدنیة
رکوع 2
آیات ٴ 87 سے93
اے لوگو ایمان لائے ہو جو پاک چیزیں
اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہیں
انہیں حرام نہ کر لو
اور
حد سے تجاوز نہ کرو
اللہ کو زیادتی کرنے والے سخت نا پسند ہیں
جو کچھ حلال اور طیب رزق
اللہ نے تم کو دیا ہے
اُسے کھاؤ پیو
اور
اُس
اللہ کی نافرمانی سے بچتےرہو
جس پر تم ایمان لائے ہو
تم لوگ جو مہمل قسمیں کھا لیتے ہو
اُن پر
اللہ گرفت نہیں کرتا
مگر
جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو
اُن پر
وہ ضرور تم سے مواخذہ کرے گا (ایسی قسم توڑنے کا )
کفارہ یہ ہے کہ
دس مسکینوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ
جو تم اپنے بال بچے کو کھلاتے ہو
یا
انہیں کپڑے پہناؤ
یا
ایک غلام آزاد کرو
اور
جو اس کی اسطاعت نہ رکھتا ہو
وہ تین دن کے روزے رکھے
یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے
جبکہ
تم قسم کھا کے توڑ دو
اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو
اس طرح
اللہ اپنے احکام تمہارے لئے واضح کرتا ہے
شائد کہ
تم شکر ادا کرو
اے لوگو
جو ایمان لائے ہو
یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے
اور
یہ سب گندے شیطانی کام ہیں
اِن سے پرہیز کرو
امید ہے تمہیں فلاح نصیب ہوگی
شیطان تو یہ چاہتا ہے
کہ
شراب اور جوئے کے ذریعے سے
تمہارے درمیان عداوت اور بُغض ڈال دے
اور
تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے
پھر
کیا تم اِن چیزوں سے باز رہو گے ؟
اللہ اور اس کے رسول کی بات مانو اور باز آجاؤ
لیکن
اگر
تم نے حکم عدولی کی تو جان لو
کہ
ہمارے رسولﷺ پر بس صاف صاف حکم
پہنچا دینے کی ذمہ داری تھی
جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے
انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا
اُس پر کوئی گرفت نہ ہوگی
بشرطیکہ
وہ آئیندہ اُن چیزوں سے بچے رہیں
جو
حرام کی گئی ہیں
اور
ایمان پر ثابت قدم رہیں
اور
اچھے کام کریں
پھر
جِس جِس چیز سے روکا جائے
اُس سے رُکیں
اور
جو
اللہ کا فرمان ہو اُسے مانیں
پھر
خُدا ترسی کے ساتھ نیک رویہ رکھیں
اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے