پارہ 7

و اذاسمعوا

المائدة مدنیة

رکوع 1

آیات ٴ 83 سے86

جب وہ اِس کلام کو سنتے ہیں

تو

تم دیکھتے ہو

کہ

حق شناسی کے اثرسے

اُن کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں

وہ بول اٹھتے ہیں

کہ

پروردگار ایمان لائے

ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے

ٌاور وہ کہتے ہیں

کہ

آخر کیوں نہ ہم

اللہ پر ایمان لائیں

اور

جو حق ہمارے پاس آیا ہے

اُسے کیوں نہ مان لیں

جبکہ

ٌہم اس بات کی خواہش رکھتے ہیں

کہ

ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے ؟

اُن کے اِس قول کی وجہ سے

اللہ نے اُن کو ایسی جنتیں عطا کیں

جِن کے نیچے نہریں بہتی ہیں

اور

وہ اِن میں ہمیشہ رہیں گے

جزا ہے

نیک رویہ اختیار کرنے والوں کے لئے

رہے وہ لوگ

جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا

اور

انہیں جھٹلایا تو وہ جہنم کے مستحق ہیں