پارہ 5 والمُحصنت

النساء (مدنیہ )

رکوع 1

آیت نمبر 24 سے 35

اور

وہ عورتیں بھی تم پر حرام ہیں

جو کسی دوسرے کے نکاح میں ہوں

(محصنات )

البتہ

ایسی عورتیں اس سے مستثٰنی ہیں

جو ( جنگ ) میں تمہارے ہاتھ آئیں

یہ اللہ کا قانون ہے

جس کی پابندی تم پر لازم کر دی گئی ہے

اِن کے ماسوا

جتنی عورتیں ہیں

انہیں اپنے اموال کے ذریعے سے حاصل کرنا

تمہارے لئے حلال کر دیا گیا ہے

بشرطیکہ

حصارِ نکاح میں اُن کو محفوظ کرو

نہ یہ کہ

آزاد شہوت رانی کرنےلگو

پھر

جو ازدواجی زندگی کا لطف تم اُن سے اٹھاؤ

اس کے بدلے اُن کے مہر بطورِ فرض کے ادا کرو

البتہ

مہرکی قرارداد ہو جانےکےبعد

آپس کی رضامندی سے تمہارےدرمیان

اگر

کوئی سمجھوتہ ہوجائے

تو

اس میں کوئی حرج نہیں

اللہ علیم و دانا ہے

اور

جو شخص تم میں سے

اتنی مقدورت نہ رکھتا ہو

کہ

خاندانی مسلمان عورتوں ( محصنات ) سے نکاح کر سکے

اِسے چاہیے کہ

تمہاری اُن لونڈیوں میں سے

کسی کے ساتھ نکاح کر لے

جو تمہارے قبضے میں ہوں اورمومنہ ہوں

اللہ تمہارے ایمانوں کا حال خوب جانتا ہے

تم سب ایک ہی گروہ کے لوگ ہو

لہٰذا

اُن کے سرپرستوں کی اجازت سے

اُن کے ساتھ نکاح کر لو

اور

معروف طریقے سے اُن کےمہرادا کردو

تا کہ

وہ حصارِ نکاح میں محفوظ (محسنات) ہو کر رہیں

آزاد شہوت رانی نہ کرتی پھریں

اور

نہ چوری چھپے آشنائیاں کریں

پھر

جب وہ حصارِ نکاح میں محفوظ ہو جائیں

اور

اس کے بعد کسی بد چلنی کی مرتکب ہوں

تو اُن پر اُس سزا کی بہ نسبت آدھی سزا ہے

جو خاندانی عورتوں (محسنات ) کے لیے مقرر ہے

یہ سہولت تم میں سے

اُن لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے

جِن کی شادی نہ کرنے سے

بندِ تقویٰ کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہو

لیکن

اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے

اور

اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے