پارہ عم 30

سورةالنشقاق 84

رکوع 9

آیات 1 سے 25

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

جب آسمان پھٹ جائے گا

اور

اپنے ربّ کے فرمان کی تکمیل کرے گا

اور

اس کے لئے حق یہی ہے

کہ

( اپنے رب کا حکم مانے)

اور

جب زمین پھیلا دی جائے گی

اور

جو کچھ اس کے اندر ہے

اسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی

اور

اپنے ربّ کے حکم کی تکمیل کرے گی

اور

اس کے لئے حق یہی ہے

(کہ اس کی تکمیل کرے)

اے انسان جو کشاں کشاں

اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے

اسے ملنے والا ہے

پھر

جس کا نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا

اس سے ہلکا حساب لیا جائے گا

اور

وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا

رہا وہ شخص

جس کا نامہ اعمال

اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا

تو

وہ موت کو پکارے گا

اور

بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا

وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا

اس نے سمجھا تھا

اس نے کبھی پلٹنا نہیں ہے

پلٹنا کیسے نہ تھا

اس کا رب اس کے کرتوت دیکھ رہا تھا

پس نہیں

میں قسم کھاتا ہوں شفق کی

اور

رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے

اور

چاند کی جب کہ وہ ماہِ کامل ہو جاتا ہے

تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے

دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے

پھر

ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے

کہ

یہ ایمان نہیں لاتے

اور

جب قرآن ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ؟

(سجدہ)

بلکہ

یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں

حالانکہ

جو کچھ یہ

(اپنے نامہ اعمال میں جمع کر رہے ہیں

اللہ اسے خوب جانتا ہے

لہٰذا

انہیں

دردناک عذاب کی بشارت دے دو

البتہّ

جو لوگ ایمان لے آئے ہیں

اور

نیک عمل کیے ہیں

ان کیلیے

کبھی ختم نہ ہونےوالا اجر ہے