پارہ عم 30

سورة النّبا مکیة 78

ٌرکوع 2

آیات 31 سے 40

یقینا متقیّوں کے لیے

کامرانی کا ایک مقام ہے

باغ اور انگور اور نوخیز ہم سِن لڑکیاں

اور

چھلکتے ہوئے جام

وہاں کوئی لغو جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے

٬جزاء اور کافی انعام تمہارے

ربّ کی طرف سے

اُس نہایت مہربان

ربّ کی طرف سے

جو زمین اور آسمانوں کا

اور

اُن کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے

جس کے سامنے

کسی کو بولنے کا یارا نہیں

جس روز روح

اور

ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے

کوئی نہ بولے گا

سوائے

اُس کے جسے

رحمان اجازت دے

اور جو

ٹھیک بات کہے وہ دن برحق ہے

اب جس کا جی چاہے اپنے

ربّ کی طرف پلٹنے کا راستہ

اختیار کر لے

ہم نے تم لوگوں کو

اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے

جو قریب آلگا ہے

جس روز آدمی

وہ سب کچھ دیکھ لے گا

جو

اُس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے

اور

کافر پُکار اٹھے گا

کہ

کاش میں خاک ہوتا