تبٰرک الّذی 29

سورةالُملکِ مکیة 67

رکوع 2

آیات 8سے 20

وہی تو ہے

جس نے تمہارے لئے زمین کو تابع کر رکھا ہے

چلو اس کی چھاتی پر

اور

کھاؤ خُدا کا رزق

اُسی کے حضور

تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے

کیا تم

اِس سے بے خوف ہو وہ جو کچھ آسمان میں ہے

تمہیں زمین میں دھنسا دے

اور

یکایک

یہ زمین ہچکولے کھانے لگے؟

کیا تم اِس سے بے خوف ہو

وہ جو آسمان میں ہے

تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے؟

پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا

کہ

میری تنبیہہ کیسی ہوتی ہے

ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ

جھٹلا چکے ہیں

پھر

دیکھ لو

میری گرفت کیسی سخت تھی

کیا یہ لوگ اپنے اوپر

اُڑنے والے پرندوں کو

پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟

رحمان کے سوا کوئی نہیں

جو ان کو تھامے ہوئے ہو

وہی

ہر چیز کا نگہبان ہے

بتاؤ آخر

وہ کونسا

لشکر تمہارے ربّ کے پاس ہے

جو

رحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے؟

حقیقت یہ ہے

کہ

یہ مُنکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں

یا

پھر

بتاؤ کون ہے

جو تمہیں رزق دے سکتا ہے

اگر

رحمٰن اپنا رزق روک لے؟

دراصل

یہ لوگ سرکشی اور حق سے

گریز پر اڑے ہوئے ہیں

بھلا سوچو

جو شخص منہ اوندھائے منہ چل رہا ہو

وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے

یا وہ جو

سر اٹھائےسیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟

اُن سے کہو اللہ وہی ہے

جِس نے تمہیں پیدا کیا

تم کو سننے

اور

دیکھنے کی طاقتیں دیں

اور

سوچنے سمجھنے والے دِل دیے

مگر

تم کم ہی شکرادا کرتے ہو

اِن سے کہو

اللہ ہی ہے

جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے

اور

اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے

یہ کہتے ہیں

کہ اگر

تم سچّے ہو تو

بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟

کہو

اس کا علم تو

اللہ کے پاس ہے

میں تو بس صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں

پھر جب

یہ اُس چیز کوقریب دیکھ لیں گے

تو

اُن سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے

جنھوں نے اِنکار کیا ہے

اور

اُس وقت اُن سےکہا جائے گا

یہی ہے

وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے

ان سے کہو

کبھی تم نے یہ سوچا

کہ

اللہ خواہ

مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے

یا

ہم پر رحم کرے

کافروں کو

دردناک عذاب سے کون بچا لے گا

اِن سے کہو وہ بڑا رحیم ہے

اُسی پر ہم ایمان لائے ہیں

اور

اُسی پر ہمارا بھروسہ ہے

عنقریب

تمہیں معلوم ہو جائے گا

کہ

صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے

اِن سے کہو

کبھی تم نے یہ سوچا

کہ اگر

تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے

تو کون ہے جو

اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں

تمہیں نکال کرلا دے گا؟