پارہ: الم 1

سورةالبقرة مدنیہ

1 سے 7

رکوع 1

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

یہ اللہ کی کتاب ہے

اس میں کوئی شک نہیں

ہدایت ہے

ان پرہیزگار لوگوں کے لیے

جو

غیب پر ایمان لاتے ہیں

نماز قائم کرتے ہیں

جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے

اس میں سے خرچ کرتے ہیں

جو کتاب تم پر

نازل کی گئی ہے (قرآن)

اور

جو کتابیں تم سے پہلے

نازل کی گئی تھیں

ان سب پر ایمان لاتے ہیں

اور

آخرت پر یقین رکھتے ہیں

ایسے لوگ اپنے

رب کی طرف سے

راہِ راست پر ہیں

اور

وہی فلاح پانے والے ہیں

جن لوگوں نے ( ان باتوں کو تسلیم

کرنے سے ) انکار کر دیا

ان کیلئے یکساں ہے

خواہ

تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو

بہرحال وہ ماننے والے نہیں ہیں

اللہ نے ان کے دلوں پر

اور

کانوں پر مہر لگا دی ہے

اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے

وہ سخت سزا کے مستحق ہیں