ومن یقنت 22

سورةالاحزاب مکیة 33

رکوع 1

آیات 31 سے 34

اور

تم میں سے جو

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرے گی

اور

نیک عمل کرے گی

اُس کو ہم دوہرا اجر دیں گے

اور ہم نے

اُس کے لیے رزقِ کریم مہیا کر رکھا ہے

نبیﷺ کی بیویو

تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو

اگر تم

اللہ سے ڈرنے والی ہو

تو دبی زبان سے بات نہ کیا کرو

کہ

دل کی خرابی کا مُبتلا

کوئی شخص لالچ میں پڑ جائے

ٌبلکہ

صاف سیدھی بات کرو

اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو

اور

سابق دورِ جاہلیت کی سی

سج دھج نہ دکھاتی پھرو

نماز قائم کرو اور زکوة دو

اور

اللہ اور اس کے

رسولﷺ کی اطاعت کرو

اللہ تویہ چاہتا ہے

کہ

تم اہلِ بیعت نبیﷺ سے

گندگی کو دور کرے

اور

تمہیں پوری طرح پاک کر دے

یاد رکھو

اللہ کی آیات اور حکمت کی باتوں کو

جو تمہارے گھروں میں سنائی جاتی ہیں

بے شک

اللہ لطیف اور با خبر ہے