امن خلق 20

سورة النمل 27

رکوع 1

آیات 60 سے66

بھلا وہ کون ہے

جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا

اور

تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا

پھر

اُس کے ذریعہ وہ خوشنما باغ اگائے

جن کے درختوں کا اُگانا تمہارے بس میں نہ تھا؟

کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا

اللہ بھی (ان کاموں میں شریک ) ہے؟

(نہیں ) بلکہ

یہی لوگ راہِ راست سے ہٹ کر

چلے جا رہے ہیں

اور

وہ کون ہے

جس نے زمین کو جائے قرار بنایا

اور اس کے اندر دریا رواں کیے

اور

اس میں (پہاڑوں) کی میخیں گاڑ دیں

اور

پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟

کیا

اللہ کے سوا

کوئی اور

اللہ بھی (اِن کاموں میں شریک ہے)،؟

نہیں

بلکہ

ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں

کون ہے جو بیقرار کی دعا سنتا ہے

جبکہ

وہ اُسے پُکارے

اور

کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟

اور

(کون ہے جو)

تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟

کیا

اللہ کے ساتھ کوئی

اور

اللہ بھی( یہ کام کرنےوالا) ہے؟

تم لوگ کم ہی سوچتے ہو٬

اور

وہ کون ہے جو

خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں

تم کو راستہ دکھاتا ہے

اور

کون اپنی رحمت کے آگے

ہواؤں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے؟

کیا اللہ کے سوا

کوئی دوسرا

اللہ بھی (یہ کام کرتا ہے) ؟

بہت بلند و برترہے

اللہ اُس شرک سے

جو یہ لوگ کرتے ہیں

اور

وہ کون ہے جو خلق کی ابتداء کرتا

اور پھر

اس کا اعادہ کرتا ہے؟

بہت بلند و برتر ہے

اللہ اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

اور

وہ کون ہے جو خلق کی ابتداء کرتا

اور پھر اُس کا اعادہ کرتا ہے؟

اور

کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟

کیا

اللہ کےساتھ کوئی

اور

اللہ بھی ( ان کاموں میں حصہ دار ہے)

کہو

لاؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہو

ان سے کہو

اللہ کے سوا

آسمانوں اور زمین میں کوئی

غیب کا علم نہیں رکھتا

اور

وہ (تمہارے معبود بھی) نہیں جانتے

کہ

کب اٹھائے جائیں گے

بلکہ

آخرت کا علم ہی ان لوگوں سے گُم ہو گیا ہے

بلکہ

یہ اُس کی طرف سے

شک میں ہیں

بلکہ

یہ اُس سے اندھے ہیں