اقترب للناس 17

سورة الانبیاء 21

رکوع 1

آیات 1 سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

قریب آگیا ہے

لوگوں کے حساب کا وقت

اور

وہ ہیں کہ

غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں

ان کے پاس جو تازہ نصیحت

ان کے ربّ کی طرف سے آتی ہے

اُس کو بہ تکلب سُنتے ہیں

اور

کھیل میں پڑے رہتے ہیں

دِل ان کے

(دوسری ہی فکروں میں) منہک ہیں

اور

ظالم آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں

یہ شخص آخر تم جیسا

ایک بشر ہی تو ہے

پھر

کیا تم آنکھوں دیکھتے

جادو کے پھندے میں پھنس جاؤ گے؟

رسولﷺ نے کہا

میرا ربّ ہر اُس بات کو جانتا ہے

جو آسمان اور زمین میں کی جائے

وہ سمیع اور علیم ہے

وہ کہتے ہیں

بلکہ

یہ پراگندہ خواب ہیں

بلکہ

یہ اس کی من گھڑت ہے

بلکہ

یہ شخص شاعر ہے

ورنہ یہ لائۓ کوئی نشانی

جس طرح پرانے زمانے کے رسول

نشانیوں کے ساتھ بھیجے گئے تھے

حالانکہ

ان سے پہلے کوئی بستی بھی

جِسے ہم نے ہلاک کیا

ایمان نہ لائی

اب کیا یہ ایمان لائیں گے ؟

اور

اے نبیﷺ

تم سے پہلے بھی ہم نے

انسانوں ہی کو

رسول بنا کر بھیجا تھا

جِن پر ہم وحی کیا کرتے تھے

تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے

تو اہلِ کتاب سے پوچھ لو

اُن رسولوں کو ہم نے

کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا

کہ

وہ کھاتے نہ ہوں

اور

نہ وہ سدا جینے والے تھے

پھر

دیکھ لو

آخر کار

ہم نے اُن کے ساتھ

اپنے وعدے پُورے کیے

اور انہیں

اور

جس جس کو ہم نے چاہا بچا لیا

اور

حد سے گزر جانے والوں کو ہلاک کر دیا

لوگو

ہم نےتمہاری طرف

ایک ایسی کتاب بھیجی ہے

جِس میں تمہارا ہی ذکر ہے

کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟