سیقول 2

سورةالبقرة مدنیہ

رکوع 2

آیت نمبر 147 سے 152

ہر ایک کے لیے ایک رخ ہے

جس کی طرف وہ مڑتا ہے

پس

تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو

جہاں بھی تم ہو گے

اللہ تمہیں پا لےگا

اس کی قدرت سے

کوئی چیز باہر نہیں

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو

وہیں سے اپنا رُخ ( نمازکے وقت)

مسجدِ حرام کی طرف پھیر دو

کیونکہ

یہ تمہارے رب کا بالکل

برحق فیصلہ ہے

اور

اللہ تم لوگوں کے اعمال سے

بے خبر نہیں ہے

اور

جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو

اپنا رخ مسجدِ حرام ہی کی طرف پھیرا کرو

اور

جہاں بھی تم ہو

اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو

تا کہ

لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حُجت نہ ملے

ہاں

ان میں سے جو ظالم ہیں

ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی

تو ان سے تم نہ ڈرو

بلکہ مجھ سے ڈرو

اور

اس لئے کہ

میں تم پر

اپنی نعمت پوری کر دوں

اور

اس توقع پر کہ

میرے اس حکم کی پیروی سے

تم اسی کی طرح

فلاح کا راستہ پاؤ گے

جس طرح

( تمہیں اس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ )

ہم نے تمہارے درمیان

خود تم میں سے ایک رسول بھیجا

جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے

تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے

تمہیں کتابٌ

اور

حکمت کی تعلیم دیتا ہے

اور

تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے

جو تم نہ جانتے تھے

لہٰذا

تم مجھے یاد رکھو

میں تمہیں یاد رکھوں گا

اور

میرا شکر ادا کرو

کفرانِ نعمت نہ کرو