پارہ: الم 1

سورةالبقرة مدنیہ

رکوع نمبر 16

آیت نمبر 130 سے 141

اب کون ہے جو

ابراہیمؑ کے طریقے سے

نفرت کرے ؟

جس نے خود اپنے آپ کو

حماقت و جہالت میں

مبتلا کر لیا ہو

اس کے سوا کون

یہ حرکت کر سکتا ہے ؟

ابراہیم تو وہ شخص ہے

جس کو ہم نے دنیا میں

اپنے کام کے لئے چن لیا تھا

اور

آخرت میں اس کا شمار

صالحین میں ہوگا

اس کا حال یہ تھا کہ

جب اس کے رب نے اس سے کہا

مسلم ہو جا

تو اس نے فورا کہا

میں مالکِ کائنات کا مسلم ہوگیا

اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت

اُس نے اپنی اولاد کو کی تھی

اور

اسی کی وصیت

یعقوب ؑ اپنی اولاد کو کر گئے تھے

اس نے کہا تھا

ٌکہ

میرے بچو

اللہ نے تمہارے لئے

یہی دین پسند کیا ہے

لہٰذا

مرتے دم تک مسلم ہی رہنا

پھر کیا تم اس وقت موجود تھے

جب یعقوب اس دنیا سے

رخصت ہو رہا تھا ؟

اُس نے مرتے وقت

اپنے بیٹوں سے پوچھا

بچو میرے بعد تم کس کی بندگی کرو گے؟

ان سب نے جواب دیا

ہم اسی ایک اللہ کی بندگی کریں گے

جسے آپ نے اور آپ کے بزرگوں

ابراہیم ؑ اور اسمعیٰلؑ اور اسحٰق ؑ نے الہٰ مانا ہے

اور

ہم اسی کے مسلم ہیں

وہ کچھ لوگ تھے جو گزر گئے

جو کچھ انہوں نے کمایا

وہ

ان کیلیۓ ہے

اور

جو کچھ تم کماؤ گے

وہ تہارے لیے ہے

تم سے یہ نہ پوچھا جائے گا

کہ

وہ کیا کرتے تھے

یہودی کہتے ہیں

یہودی ہو تو

راہِ راست پاؤ گے

عیسائی کہتے ہیں

عیسائی ہو تو ہدایت ملے گی

ان سے کہو

نہیں

بلکہ سب کو چھوڑ کر

ابراہیمؑ کا طریقہٌ

اور

ابراہیمؑ مشرکوں میں سے نہ تھا

مسلمانو کہو

کہ

ہم ایمان لائے

اللہ پر

اور

اس ہدایت پر

جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے

اور

جو ابراہیم ؑ اور اسمعیٰل ؑ اسحٰقؑ یعقوب ؑ

اور

اولادِ یعقوبؑ کی طرف نازل ہوئی تھی

اور

جو

موسیٰؑ اور عیسیٰؑ اور دوسرے تمام پیغمبروں کو

ان کے رب کی طرف سے دی گئی تھی

ہم ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے

اور

ہم اللہ کے فرماں بردار ہیں

پھر

اگر

وہ اسی طرح ایمان لائیں

جس طرح تم لائے ہو

تو ہدایت پر ہیں

اور

اگر

اس سے منہ پھیریں تو کھلی بات ہے

کہ

وہ ہٹ دھرمی میں پڑ گئے ہیں

لہٰذا

اطمینان رکھو

کہ

ان کے مقابلے میں

اللہ تمہاری حمایت کیلئے کافی ہے

وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

اللہ کا رنگ اختیار کرو

اس کے رنگ سے اچھا

اور

کس کا رنگ ہوگا؟

اور

ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں

اے نبیﷺ ان سے کہو

کیا تم

اللہ کے بارےمیں ہم سے جھگڑتے ہو

حالانکہ

وہی ہمارا رب ہے

اور

تمہارا رب بھی

ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں

تمہارے اعمال تمہارے لئے

اور

ہم اللہ ہی کیلیۓ

اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں

یا

پھر تمہارا کہنا یہ ہے

کہ

ابراہیمؑ اسمعیٰل اسحٰق ؑ یعقوبؑ

اور

اولادِ یعقوبؑ سب کے سب یہودی تھے یا نصرانی تھے؟

کہہو

تم زیادہ جانتے ہو

یا

اللہ ؟

اس شخص سے بڑا ظالم

اور کون ہوگا

جس کے ذمہ

اللہ کی طرف سے ایک گواہی ہو

اور

وہ اسے چھپائے ؟

تمہاری حرکات سے

اللہ غافل تو نہیں ہے

وہ کچھ لوگ تھے جو گزر چکے

ان کی کمائی ان کیلئے تھی

اور تمہاری کمائی تمہارے لئے

تم سے ان کے اعمال کے متعلق

سوال نہیں ہوگا