اُردولنک ڈاٹ کام

Help@UrduLink.Com مزید معلومات

اردولنک کی تاریخ اور مقصد

اردولنک فری اردوسافٹ ویر بنانے والا پہلا ادارہ ہے۔ اردو کی تاریخ میں پہلی بار اردو چیٹ ۔ اردو ایم ایس این میسنجر ۔ اردو ای میل ۔ اردو پلئیر ۔ اردو فائل ٹرانسفر ۔ اردو ڈکشنری بنانے کا شرف اُردولنک کو ہی حاصل ہے۔ تمام سافٹ ویرز اور ان کا استعمال مفت ہے۔ ہمارا مقصد اپنی قومی زبان اور صوبائی زبانوں کو فروغ دینا ہے۔ اردو بولیں ۔ اردولکھیں ۔ اردو پڑھیں ۔ یہی ہماری پہچان ہے ۔
سافٹ ویر ڈاون لوڈ کریں ۔ اس کو چلائیں اور پھر اردو کو عملی طور پر انٹرنیٹ پر رنگ پرنگے فونٹس اور سمائلیز کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھیں ۔ ہزاروں گانے اردو بول کے ساتھ جھوم جھوم کر سنیں ۔ آپس میں انفارمیشن کا تبادلہ کریں ۔ اپنے دور دراز فیملی ممبران کے ساتھ اپنے الگ روم میں گروپ کی صورت یا ون ٹو ون اردو میں چیٹ کریں ۔ جب آپ کو یقین آجائے کے یہ سافٹ ویر واقعی کمال کے ہیں اور بالکل فری ہیں تو آپ بھی اس خدمت زبان میں حصہ لیں اور اردو کو وہ مقام دلانے میں ہماری مدد کریں جس کی یہ حق دار ہے۔
مزید تفصیل کے لیے Help@UrduLink.Com پر رابطہ کریں

اردولنک پروجیکسٹ

اردولنک چیٹ

یہ خالص اردو میں مکمل چیٹ روم ہے جس میں یوزر ون ٹو ون یا گروپ کی صورت میں آپس میں چیٹ کر سکتے ہیں ۔ چیٹ روم خوبصورت کلر۔ پندرہ کے قریب خوبصورت اردو فونٹس۔ طرح طرح کی دلچسپ سمائلیز۔ کے ساتھ مزین ہے۔

اردولنک مینسجر

یہ ایم ایس این میسنجر کی اردو کاپی ہے اور اصلی ایم ایس این میسنجر ہے۔

اردولنک ای میل

اس سافٹ ویر سے آپ بغیر کسی اکاونٹ کے اردو میں ای میل کر سکتے ہیں جس کو ہر کمپیوٹر پر دیکھا جا سکتا ہے

اردو سپیل چیکر

تمام سافٹ ویر میں اردو سپیلنگ چیک کرنے کا سسٹم موجود ہے۔ جو لوگ اردو سیکھ رہے ہیں ان کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں

ھمسفر

یہ رشتہ بورڈ ہے جہاں پر آپ اپنے بچوں کے رشتے پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ دوسروں کے رشتے دیکھ سکتے ہیں ۔ آپس میں رشتے کے بارے بات چیٹ بذریعہ چیٹ یا بذریعہ اردولنک پیغام سسٹم سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

اردولنک پلئیر

اردولنک پلئیر اردو گانے اردو ٹائیٹل کے ساتھ دیکھنے ۔ سننے ۔ اپ لوڈ کرنے اور ڈاون لوڈ کرنے کا سافٹ ویر ہے۔ ۔ اس وقت ہزاروں کے حساب سے پاکستانی اور انڈین گانے اس میں موجود ہیں ۔

اردولنک ویب چیٹ

اگر آپ گھر سے دور ہوں تو اردولنک چیٹ روم میں بذریعہ ویب بھی جا سکتے ہیں ۔

ویب چیٹ پر جانے کے لیے دو لنک ہیں ۔ پہلے لنک جلد لوڈ ہوجاتا ہے لیکن اس میں آبشنز کم ہیں ۔ دوسرا لنک فل ورژن کے قریب ہے ۔

http://Chat.UrduLink.Com

http://Chat2.UrduLink.Com

اردولنک لائیبری

اردولنک کی ٹیم میں اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی تمام فنی صلاحتیں موجود ہیں لیکن یہ پروجیکٹ اتنا بڑا ہے کے اس پر فل ٹائم ایک ٹیم کی ضرورت ہے جس میں سافٹ ویر انجینیر کے علاوہ کتابوں کو اردو میں لکھنے اور دوسری زبانوں میں سے ٹرانسفر کرنے کے لیے ایک بڑی ٹیم کی ضرورت ہے اس لیے اس بروجیکٹ کو سپانسر کرنے والوں کی ضرورت ہے ۔ اگر کوئی ادارہ ۔ یا ہستی اس پروجیکٹ کو سپانسر کرنے کے لیے تیار ہو تو ہمارے ساتھ Help@UrduLink.Com پر رابطہ کریں ۔ ہم باتوں سے پیٹ بھرنے کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں جس کی گواہی ہمارے سافٹ ویر ہیں ۔

چیٹ روم کنٹرول ٹیم

اردولنک چیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اس وقت پانچ ایڈمن کے ممبران ۔ تین سپر ہوسٹس اور باقی چالیس ہوسٹس ہیں ۔ چیٹ سافٹ ویر میں مدد کے خانہ پر کلک کر کے آپ ان کے نام اور مزید تفصیل دیکھ سکتے ہیں

چیٹ روم کے بارے شکایات یا فیڈ بیک کے لیے

Help@UrduLink.Com

 

اردو سافٹ ویر ڈاون لوڈ

.تمام سافٹ ویر ایک ہی پیک کے اندر ہیں ۔ پیک کی دو اقسام ہیں ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں جاوا 1.5 یا اس سے بہتر ورژن انسٹال ہے تو آپ پیک نمبر 2 ڈاون لوڈ کریں۔ اگر آپکو یہ نہیں معلوم کے آپ کے کمپیوٹر میں جاوا موجود ہے یا نہیں تو پھر لازمی پیک نمبر 1 ڈاون لوڈ کریں کیوں کے جاوا کے بغیر اردولنک سافٹ ویر نہیں چلے گا۔جن کے پاس پہلے ہی اردولنک کا ورژن 4.0.0 موجود ہے وہ صرف اپ ڈیٹ لوڈ کریں۔اگر کسی بھی وجہ سے ڈاون لوڈ کام نہیں کرتا تو پھر صرف پیک نمبر 1 دوبارہ لوڈ کریں ۔

 

اردولنک ورژن 4.6.0
اردولنک پیک نمبر 1 جاوا کے ساتھ (19 میگا بائٹ)

اردولنک پیک نمبر 2 بغیر جاوا کے(5 میگا بائٹ)

اردولنک ورژن اپ ڈیٹ(0.5 میگا بائٹ)

ضروری نوٹ: پانچ میگا بائٹ والا ورژن لوڈ کرنا ہے تو پہلے اس نیچے والے لنک پر کلک کر کے دیکھ لیں کے آپکے کمپیوٹر میں جاوا ہے یا نہیں ۔ جاوا کے بغیر سافٹ ویر نہیں چلے گا۔

http://java.com/en/download/help/testvm.xml

سافٹ ویر کے بارے مدد

اگر آپکا چیٹ سافٹ ویر نیہں چل رہا تو اس کے لیے آسان طریقہ فل نیو ورژن لوڈ کر لیں ۔ اگر ڈاون لوڈ میں دیر لگتی ہے اور پرانے کو ہی فکس کرنا ہے تو مندرجہ ذیل سٹیپ کریں

1۔ کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں اور اس کے بعد مندرجہ ذیل فائل پر ماوس سے ڈبل کلک کریں

C:\Program Files\UrduLink2006\UrduLink2006

اس سے اردولنک سافٹ ویر ری سیٹ ہو جائے گا۔ پھر چیٹ چلائیں گے تو سافٹ ویر لازمی خود بخود اپ ڈیٹ ہو گا۔ پھر چیٹ کو دو دفعہ کھول کر بند کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اپ ڈیٹ اگر ہو تو اس کو بند مت کریں۔ اگر اس سٹیپ کے باوجود سافٹ ویر اپ ڈیٹ نہیں ہوتا یا اوپر بیان کردہ فائل نہین ملتی تو پھر آپکا سافٹ ویر غلط جگہ انسٹال ہے آپ دوبارہ فل ورژن انسٹال کریں۔

سافٹ ویر کے بارے مدد کا باقی حصہ چند دنوں کے لیے بند ہے ۔ اس کو بہت جلد دوبارہ شامل کیا جائے گا۔ ٹیکنیکل سپورٹ اور فیڈ بیک کےلیے آپ Help@UrduLink.Com پر رابطہ کریں۔ چیٹ سافٹ ویر کے شروع میں اور لاگ ان ہونے کے بعد بھی مدد کے بٹن موجود ہیں جس میں تمام ضروری انفارمیشن دی ہوئی ہے ۔ شکریہ

فری سافٹ ویر اور وہ بھی اردو میں ؟

بہت سارے لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کے آخر ہم کو فری اردو سافٹ ویر بنانے کا کیا فائدہ ہے۔ اگر یہ سوال کوئی غیر پوچھے تو عجیب نہیں لگتا لیکن جب یہ سوال اپنے ہم وطن یا اہل زبان پوچھتے ہیں تو حیرانگی ہوتی ہے۔ شاید ان کو نہیں معلوم کے ہماری زبان آہستہ آہستہ مٹ رہی ہے ۔ یہ پرویسز سلو ہے لیکن لگاتار جاری ہے۔ یقین نہیں آتا تو اپنی پچھلی اور اگلی نسل کے عدادوشمار جمع کر لیں ۔ آپ کو محسوس ہو گا کے انگلش رفتہ رفتہ اردو کو نکال کر اس کی جگہ لے رہی ہے ۔ انگلش میڈیم سکول جگہ جگہ بن گئے ہیں ۔ اب اردو سکول کو کمتر خیال کیا جاتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کے بچہ انگلش میڈیم میں جائے ۔ بہت سارے بچے اب جب کالج جاتے ہیں تو ان کو اردو لکھنی ہی نہیں آتے ۔ آج سے ایک نسل پہلے تو اس کا تصور بھی نہیں تھا ۔ اگر ہم نے آج اس پر توجہ نہ دی تو کل ہماری زبان بھی بھولی بسری زبانوں میں سے ایک ہو گی ۔ یہ تبدیلی باہر سے کوئی نہیں لائے گا اور نہ حکومت کا ذمہ داری ہے ۔ یہ تبدیلی معاشرے کا ہر فرد لا سکتا ہے ۔ اور اسی وجہ سے ہم اپنے طور یہ کوشش کر رہے ہیں کے اردو کو فروغ دیں ۔ اللہ ہماری زبان کو ہمیشہ محفوظ رکھے لیکن زبان اکیلی کچھ نہیں کرسکتی۔ زبان کی طاقت اہل زبان ہوتے ہیں لیکن جب اہل زبان اس کو بھول جائیں تو دنیا اس کو بھول جاتی ہے۔

ہماری سروسز

اردولنک کی ایکسپرٹ ٹیم ہر قسم کے ڈیسک ٹاپ سافٹ ویر کے علاوہ کمرشل اور پرسنل ویب سائٹ بنانے میں بھی مہارت رکھتی ہے۔ سافٹ ویر انگلش کے علاوہ اردو ۔ عربی ۔ فارسی ۔ سندھی ۔ پشتو زبان میں بنائے جا سکتے ہیں۔

ہمارے ریٹ کیا ہیں

اردولنک کوالٹی سافٹ ویر بنانے اور بعد ان کو فل سپورٹ کرنے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ سافٹ ویر پروجیکٹ کہیں فیزوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ ہم اس ٹیکنیکل تفصیل کو حدف کر کے مختصر خلاصہ لکھ رہے ہیں کے ہم پروجیکٹ ملنے پر ہم اس پر کل کام کا اسٹیمیٹ لگا کر اس کو وقت یعنی گھنٹوں میں تبدیل کرتے ہیں ۔ پھر پروجیکٹ کی مناسبت سے فی گھنٹہ قیمت مقرر کرنے کے بعد پروجیکٹ کی قیمت طے کی جاتی ہے۔

 

ہمارے متعلق

اردولنک کینڈین بیس سافٹ ویر کمپنی ہے۔ جس میں تمام سٹاف پاکستانی ہے۔ ہمارا دفتر ٹورانٹو کینڈا میں ہے۔ ۔ مزید معلومات کے لیے آپ Help@UrduLink.Com پر رابطہ کر سکتے ہیں

ہم کون کون سی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں

اردولنک کی ٹیم پروجیکٹ کی مناسبت کمپیوٹر زبان کی انتخاب کرتی ہے لیکن کسٹمر کی مرضی کے مطابق بھی کوئی سی بھی ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں

 

کاپی رائٹ 2008 اردولنک ڈاٹ کام